شرم گئی تیل لینے۔!!! گلوکار بلال سعید کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی جانب سے تنقید کے نشانے پر آگئے

لاہور (ہاٹ لائن نیوز،ویب ڈیسک) نامور گلوکار بلال سعید کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداحوں کی جانب سے تنقید کے نشانے پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار بلال سعید کی ایک لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر انہیں شائقین اور مداحوں کی جانب سے کڑی تنقید کانشانہ بنایاجارہا ہے، بلال سعید لڑکی کے ساتھ رقص کر رہے ہیں،یہ ویڈیو کسی ڈانس کلب کی ہے جو اب سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے،ویڈیو پر کمنٹ کیا گیا ،یہ ایک ٹک ٹاکر لڑکی ہے جس کو بلال سعید اپنے ساتھ رقص کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ بلال سعید نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 2011ء میں کیا، وہ اپنے کیرئیر کے دوران کئی مشہور گانے گا چکے ہیں، بلال سعید کا پہلا البم ٹویلو 2011ء میں ریلیز ہوا جس نے شائقین سے خوب داد سمیٹی، اس البم کو پنجابی میوزک ایوارڈ میں بیسٹ پوپ ووکلسٹ کی کیٹگری کے لئے نامزد کیا گیا۔ اس کے بعد بلال سعید کے کیرئیر میں اہم موڑ آیا جب 2012ء میں ان کے ریلیز ہونے والے البم ماہی ماہی نے دنیا بھر میں ان کی بطور پوپ سنگر شناخت کرائی، بلال سعید کا گانا خیر منگدی 2014ء میں لکس سٹائل ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا، انہوں نے 2015ء میں پاکستانی میوزک اینڈ میڈیا ایوارڈ بھی وصول کیا، ان کا گانا خیر منگدی کرن جوہر کی فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ میں بھی شامل کیا گیا۔ واضح رہے کہ 4 فروری کو لالی وڈ انڈسٹری کی نامور ماڈل واداکارہ عائشہ عمر کی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ میکسیکو میں ہونے والی بیچ پارٹی میں انتہائی مختصر لباس زیب تن کئے رقص کررہیں تھیں۔ گزشتہ برس سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں