’’ جس نے مولانا کو اس حال میں پہنچایا وہ ۔۔۔ ‘‘ ایان علی نے مولانا طارق جمیل کو کیا لقب دے ڈالا؟

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز،نیو ز ڈیسک ) معروف ماڈل اور کرنسی اسمگلنگ سے شہرت پانے والی ایان علی کا کہنا ہے کہ مجھے بہت دکھ ہوا یہ دیکھ اور سن کر کہ مولانا طارق جمیل نے معافی مانگی حالانکہ وہ ہمیشہ سچ بولتے اور سنتے ہیں ، انہوں نے کبھی بھی جھوٹ نہیں بولا۔

تفصیلات کے مطابق جب سے وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلی تھون نشریات میں مولانا طارق جمیل نے شرکت کی ہے تب سے پاکستان میں صحافی، سیاسی، ،شوبز، سماجی شخصیات اور عام عوام میں دو گروپ تشکیل پا گئے ہیں ، ایک مولانا طارق جمیل کے حامی اور دوسرے انکے مخالف، ایان علی نے مولانا طارق جمیل کی حامی نکلی اور انہوں نے اس ساری صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے ایان علی کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے یہ دیکھ کر اور سن کر بہت دکھ ہو رہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو معافی مانگنا پڑی حالانکہ وہ سچے انسان ہیں، جس نے بھی انہیں اس حال میں پہنچایا ہے، اُسے خدا سے ڈرنا چاہیئے ‘‘۔

اپنے ایک اور ٹویٹ نے ایان علی کا کہنا تھا کہ ’’مولانا طارق جمیل ایک انمول موتی ہیں ‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں