پاکستانی میڈیا پر کیا ہورہا ہے؟ طارق عزیز پھٹ پڑے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج کل کے گیمز شو گندگی اور بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں۔ پرائیویٹ چینلز پر نیلام گھر کی نقالی میں گیم شوز متعارف کرائے گئے جن کی ساری بنیادیں نیلام گھر سے ہی مستعار لی گئیں اور فقط ان میں گندگی اور بے حیائی کا اضافہ کر کے پاکستانیوں کو ان کا دیوانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف گیم شو نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز کا کہنا ہے کہ آج کل کے گیم شوز معاشرے میں بے حیائی پھیلا رہے ہیں۔نامور میزبان طارق عزیز نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کل کے گیمز شو بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے پاکستان کے پرائیویٹ چینلز پر نیلام گھر کے نقالی گیمز شو متعارف کروائے گئے ہیں جس کی ساری بنیادیں نیلام گھر سے ہی مسعتار لی گئی ہیں اور ان میں بے حیائی کا اضافہ کرکے شائقین کو ان کا دیوانہ بنایا گیا ہے۔طارق عزیز کے مطابق ان شوز کو رمضان کے مہینے سے جوڑ کر خرابیوں کی ایک نئی فصل بو دی گئی ہے۔ٹوئیٹس میں ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ کر کے بھی نیلام گھر کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ اگر شائقین کو یاد ہو تو رمضان اور محرم کے مہینوں میں شو میں تالیوں اور موسیقی کو روک دیا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں