مجھے یہ آدمی مشکوک لگتا ہے۔۔!! وزیر اعظم عمران خان کو اپنے اہم ترین معاون خصوصی پر ’خاص معلومات‘ چوری کرنے کاشعبہ، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو علم ہے کہ ان کی کابینہ میں دہری شہریت والی شخصیات موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہےکہ میں اسی وجہ سے کہتا تھا کہ وفاقی کابینہ میں سیکیورٹی کا مسئلہ ہے کیونکہ کابینہ میں ڈیٹا چوری کے لیے دوہری شہریت رکھنے والی شخصیات بیٹھی ہیں۔انہوں نے نام بتائے بغیر انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی کے بارے میں مجھے کہا کہ مشکوک آدمی ہیں۔وہ معاون خصوصی روزانہ ٹی وی پر آتے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کے وزیراعظم عمران خان کو علم ہے کہ کابینہ میں دہری شہریت والے لوگ بیٹھے ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور کی جانب سے کابینہ میں شامل معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا.انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ کابینہ میں ایسے لوگ بھی بیٹھے ہیں جنہیں وہ بھی نہیں جانتے۔غلام سرور نے کہا کہ کابینہ کے کچھ ارکان دوہری شہریت رکھتے ہیں وہ کہاں سے آئے کسی کو پتا نہیں ۔ ایسے لوگوں کو اپنا بیک گراونڈ اور اثاثے ظاہر کرنے چاہیے۔ ایسے لوگوں کے آمدن کے ذرائع بھی سامنے آنے چاہیے۔ماضی میں بھی لوگ بیگ اٹھا کر کابینہ میں آئے اور بیگ اٹھا کر واپس چلے گئے۔پارٹی ممبرز کے اثاثے ڈکلیئر ہیں اوراصولاََ ان تمام معاون خصوصی کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے ،ورنہ کابینہ پر انگلیاں اٹھتی ہیں۔غلام سرور نے کہا کہ ایسے لوگوں کو کوئی نہیں جانتا یہ بیگ اٹھا کر آتے ہیں اور بیگ اٹھا کر چلے جاتے ہیں۔جب کہ گذشتہ روز وزیرِاعظم نے کابینہ میں شامل مشیروں اور معاونین خصوصی کو اثاثے ظاہر کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ ویزر اعظم نے یہ کام صرف اس لیے کیا ہے کیونکہ انہیں شعبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں