پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز

اسلام آ باد (ہاٹ لائن نیوز ) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران2630 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، جبکہ 50 مزید افراد اس مہلک وبا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار سے بھی متجاوز ہو گئی ہے۔اعداد وشمار کےمطابق پنجاب میں 18 ہزار 445 ، سندھ میں 19 ہزار 924، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں 3 ہزار 74، اسلام آباد میں ایک ہزار 326 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 602، کشمیر می 158 افرااد کورونا وائر س سے متاثر ہوئے دوسری جانب مریضوں کی بڑی تعداد صحتیاب بھی ہو چکی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق اب تک 15 ہزار سے زائد افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ملک بھر میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 45 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 58 ہزار سے بڑھ گئی ، وائرس سے اب تک 3 لاکھ 30 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم 20 لاکھ سے زائد افراد وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، ہلاکتوں کی تعدا 94 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہے، ایک ہی دن میں 21 ہزار نئے مریض سامنے آنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 363 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد برطانیہ میں اموات کی تعداد 35 ہزار 704 ہوگئی۔ اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 161 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32 ہزار 330ہوگئی ہے۔اسپین میں کورونا سے مزید 110 اموات کے بعد ہلاکتیں 27 ہزار 888 تک پہنچ گئی ہیں ، ایران میں اموات کی تعداد 7 ہزار 183 تک پہنچ گئی۔ روس میں بھی مزید 135 اموات سے کل تعداد 2 ہزار 972 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں