حکومت نے عید کی نماز کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا، ایس او پیز جاری

کراچی (ہاٹ لائن نیوز) سندھ حکومت نے نماز عید اور جمعتہ الوداع کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا جو کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیج دیا گیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ نماز عید کے لیے مقررہ مقامات کی پہلے سے نشاندہی کی جائے، جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر کیے جائیں۔ ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کے لیے 20 نکاتی ضوابط پر عمل کرایا جائے، نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ایک مقام پر ایک سے زائد بار نمازِ عید اداکی جائے۔محکمہ داخلہ سندھ نے فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بازاروں، بس اسٹینڈ، ہائی ویز اور قبرستانوں کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔سندھ بھر میں آج مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا جب کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی جمعتہ الوداع اور نماز عید سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نمازعید کے اجتماعات کے لئے 20نکاتی ایس او پیز پر عمل کرایا جائے نماز عید کے لیئے مقررہ مقامات کی عید سے تین چار روز قبل نشاندہی کی جائے اور اس کی میڈیا کے ذریعے تشہیر بھی کی جائے۔نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد کیے جائیں۔ نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں ایک مقام پر ایک سے زائد مرتبہ عید کی نماز ادا کی جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان المبارک کے آخری ایام میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جمعتہ الوداع،نمازعید کے اجتماعات کے مقامات پر اضافی سیکورٹی کاانتظام کیاجائے۔اس کے علاوہ مارکیٹوں، بازاروں، بس اسٹینڈ، انٹرسٹی ہائی ویز اور قبرستانوں کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔ ایس اوپی پر عمل درآمد کے لیے علمائے کرام سے رابطہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں