کالا کوٹ پھر بدنامی کا باعث بن گیا۔۔!!! کرنل کی بیوی ہونے کی دعویدار ابیٹ آباد کے وکیل کی وکیلنی نکلی

راولپنڈی (ہاٹ لائن نیوز) کالا کوٹ پھر بد نامی کا باعث بن گیا ، کرنل کی بیوی ہونے کی دعویدار ابیٹ کے وکیل کی وکیلنی نکلی۔ اطلاعات کے مطابق کل رات سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے والی اس ویڈیو کے بارے میں پاک فوج کی طرف سے وضاحت آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک بیان میں پاک فوج کی طرف سے کہا گیا ہےکہ یہ جو کرنل کی بیوی ہونے کی دعویدارتھی وہ حقیقت میں کالے کوٹ والے کی وکیلنی تھی جس نے اپنے شوہرکے کالے کوٹ کے جبراورقہرکا بھرپورفائدہ اٹھایا اورہزارہ موٹروے پرایک پولیس والے کے سامنے جس طرح وہ بے باکی سے ایک کرنل کی بیوی ہونے کا دعویٰ کررہی تھی حقیقت میں وہ ایک وکیل کی بیوی تھی۔ پاک فوج کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہےکہ لیڈی کسی بھی آرمی آفیسر کی اہلیہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی مسلح افواج کے آفیسر کی ہے۔ وہ ایک وکیل کی اہلیہ ہے جو ایبٹ آباد میں ہے ، اور اس خاتون نے جان بوجھ کر آرمی کا نام لیا۔ ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کو مقامی ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ عورت پہلے بھی اس قسم کا رویہ اختیار کر چکی ہے ، اوراس کےبارے میں کافی شکایات درج ہیں‌۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں