اداکارہ آمنہ ملک کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔۔۔ انتقال کی خبر آتے ہی شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) ٹی وی کی معروف اداکارہ آمنہ ملک کا جواں سالہ کزن کورونا کی وجہ سے انتقال کر گیا جس پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ بے شمار افراد نے اداکارہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کزن کی وفات کے بعد اداکارہ نے اپنے وڈیو پیغام میں زار و قطار روتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ کورونا نہیں ہے وہ یقین کرلیں۔ میرا 23 سالہ کزن کورونا کا ہی شکار ہوا ہے جس کے دونوں پھیپھڑے کورونا کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا لیکن ان کی زندگی نہ بچ سکی۔اگر آج یہ ہمارے ساتھ ہوا ہے تو کل کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ احتیاط کریں اور گھروں میں ہی رہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ تصور غلط ہوگیا ہے کہ نوجوان لوگ کورونا سے بچ جاتے ہیں اور انہیں کچھ نہیں ہوتا۔اس کا واحد علاج صرف احتیاط ہے۔ یاد رہے کہ آمنہ ملک بے شمار ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اور ان دنوں اے آر وائی سے نشر ہونے والا ان کا سیریل”میرا دل میرا دشمن” ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی آمنہ ملک کئی ڈراموں میں یاد گار کردار کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں