بریکنگ نیوز: کہانی ختم۔!!! قانون ہار گیا، پیسہ جیت گیا، عظمیٰ خان نے ڈیل کرلی

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) عظمیٰ تشدد کیس، کہانی ختم، قانون ہار گیا، پیسہ جیت گیا،عظمیٰ خان نے ڈیل کر لی۔ رپورٹ کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس میں اداکارہ نے ملک ریاض کے ساتھ ڈیل کر لی۔ عظمیٰ تشدد کیس میں ادارکارہ عظمیٰ خان کی ملک ریاض سے ڈیل کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، ذرائع کے مطابق عظمیٰ خان نے ڈیل کر لی ہے اور اس ڈیل کے بعد وہ کیس واپس لے لیں گی۔ ذرائع کے مطابق عظمیٰ خان نے ملک ریاض کے ساتھ لاہور پولیس کے ایک سینئر افسر کے دفتر میں ڈیل کی اور یہ ڈیل بیس کروڑ میں ہوئی ہے جس میں سے ملک ریاض نے 5 کروڑ عظمیٰ خان کو نقد دیئے ہیں، جبکہ پانچ پانچ کروڑ کے 3 چیک عظمیٰ خان کو دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ڈیل میں لاہور پولیس کے ایک افسر نے اہم کردار ادا کیا ہے،عظمیٰ خان اس ڈیل کے بعد دبئی چلی جائیں گی، دبئی میں ایک فلیٹ بھی ملک ریاض کی جانب سے عظمیٰ خان کو دیا جائے گا۔ قبل ازیں عظمیٰ خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ڈیل کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بات سن رہی ہوں کہ میری صلح ہو گئی ہے اور میں پاکستان چھوڑ کر دبئی شفٹ ہو گئی ہوں ، ایسی بات نہیں میں لاہور میں ہوں۔ عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب مجھ سے ملیں ،پولیس کے کچھ لوگ صلح کے لئے بول رہے ہیں اور کچھ میرے ساتھ کھڑے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ آئی جی پنجاب کا جو فیصلہ ہو گا وہ مانوں گی، وہ صلح کا کہیں گے توصلح کر لوں گی،میرے ساتھ جو ہوا مجھے معافی نہیں مل رہی ہے اور بار بار یہی کہا جا رہا ہے کہ لوگوں کی طرف سے کہ ڈیل کر لیں، پیسوں‌ پر بات ختم کر لیں، آپ کے لئے اچھا نہیں ہو گا، آپ کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ عظمیٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ بہن بھی ہے، ابھی تو ٹھیک ہوجائے گا لیکن سال بعد بھی وہ نقصان پہنچا سکتے ہیں،کسی کیس میں ڈال دیں گے، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مروا دیں گے، مر تو میں ویسے ہی گئی جو ان لوگوں نے میرے ساتھ کیا۔

پوری دنیا میں بدنام کر دیا، میں تو مرنے کے مقام پر تھی جو وہ کر کے گئے تھے، میں دو دن کمرے سے نہیں نکلی، انہوں نے ویڈیو لیک کی پھر میں انسٹا گرام اور فیس بک کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا۔ واضح رہے کہ عظمیٰ تشدد کیس میں پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملک ریاض کی بیٹیاں طاقت کے بل بوتے پرہمارے گھرآئیں اورآتے ہی ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا۔ ملک ریاض کی بیٹی نے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کو آگ لگانے کیلئے مٹی کا تیل ڈال دیا ،ملک ریاض کی بیٹی نے دو اداکاراؤں عظمیٰ خان اور ہما خان پر مٹی کا تیل ڈالا ہے، ملک ریاض کی بیٹی نے مٹی کا تیل ڈرانے کے لئے ڈالا ہے یا آگ لگانے کے لئے واضح نہیں ہو سکا سوشل میڈیا پر تیل ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،ملک ریاض کی بیٹی ، اپنے نجی محافظوں کے ساتھ زبردستی معروف ماڈل عظمہ خان کے گھر داخل ہوئی ، انہوں نے ماڈل پر پٹرول پھینک دیا اور اس کی بہن ہما خان اور عظمیٰ خان کو مبینہ طور پرجلانے کی دھمکی بھی دی۔ ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤن پر تیل ڈالنے اور انہیں آگ لگانے کی دھمکی پر اداکارائیں خوفزدہ ہو گئیں،ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ موجود ایک خاتون ان اداکاراؤں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں