کورونا بےقابو ہوگیا۔۔۔!! ٹی وی کی دو معروف اداکارائیں مہلک وائرس کا شکار ہوگئیں، آئسولیشن میں داخل

کراچی (ہاٹ لائن نیوز) کورونا بےقابو ہوگیا۔ ٹی وی کی دو سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ ٹی وی کی دو سینئر آرٹسٹ اور ڈائریکٹر روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد دونوں آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند دن سے خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت نکل آیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کرلی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی جلد متوقع ہیں۔ بتایاگیاہے کہ دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند روز سے خراب تھی جس پر دونوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جومثبت نکل آیا ،سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی جلد کرائے جائیں گے ۔ ساتھی فنکاروں نے دونوں سینئر اداکاراؤں کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ساتھی فنکاروں نے مداحوں سے بھی ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں