سرکاری ملازمین کے لئے نئی پالیسی تیار!!! ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پر غور شروع، نوجوانوں کو چانس ملنے کے امکانات روشن

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز) وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پر غور شروع کر دیا۔ سینیئر ملازمین کو ریٹائر کر کے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی پالیسی کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ دستاویز کے مطابق ملازمین کو پنشن، گریجویٹی دے کر ریٹائر کیا جائے گا، ریٹائرمنٹ کے معاملے پر 3 الگ الگ کمیٹیاں کام کر رہی ہیں، گریڈ 21 تا 22 کی الگ کمیٹی کام کرے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اس پالیسی کو نافذ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پیش کردہ دستاویزات کے مطابق قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کےمعاملےپر 3 الگ الگ کمیٹیاں کام کررہی ہیں، کمیٹیاں ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی تجاویزپیش کریں گی۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا تھا، حکومت کے اس فیصلے کے بعد ان کی کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، سرکاری ملازمین کی جانب سے تنقید کے علاوہ مختلف مقامات پر احتجاج بھی ریکارڈ کروائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں