ماڈل جنت مرزا کی غیر اخلاقی تصاویر کے پیچھے کیا کہانی نکلی ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کا کہنا ہے کہ حاسدین اُن کی تصویریں فوٹوشاپ کر کے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر نے بتایا کہ پہلے جب گانا ریلیز ہونے والا تھا تو میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور پھر جس دن گانا جاری ہوا اکاؤنٹ پر پابندی ہی لگوادی گئی۔جنت مرزا نے لکھا کہ اب جب میری فلم آرہی ہے تو تصویریں فوٹو شاپ کر کے جعلی تصویریں شیئر کی جارہی ہیں۔انہوں نے سوال کیا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنا بھی کیا کسی کی کامیابی سے حسد کرنا؟ جس لڑکی کو میرا نام دے کر تصویریں لگا رہے ہو اسی کی عزت کا خیال کرلو۔‘جنت مرزا نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ اس وقت وہ ان کا ساتھ دیں تاکہ مل کر حاسدین کا مقابلہ کرسکیں۔ ایک اور اسٹوری میں جنت نے لکھا کہ جو کوئی بھی ان کی جعلی تصویریں میرے نام سے سوشل میڈیا پر لگا رہا ہے اس کے انجام کا فیصلہ وہ خود کریں گی کیونکہ انہیں کوئی خوف نہیں۔جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں محمد علی جوش کے ساتھ ڈیبیو کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں