شرمیلافاروقی کومنڈی کی یادستانے لگی،ویڈیووائرل

شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ منڈی سے بیل خریدنے کے بعد بڑے مزے سے اس کی رسی تھامے چل رہی ہیں لیکن یہ کوئی عام بیل نہیں ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں شرمیلا نے لکھا ” سلطان سے ملیں، ایشیا کا سب سے بھاری بیل”۔

شرمیلا نے بتایا کہ یہ ویڈیو سال 2017 میں بنائی گئی تھی جب قربانی کا جانور خریدنے کیلئے ماسک کے بغیرمنڈی جانا ایک عام سی بات تھی۔

انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ” گھرمیں رہیں، محفوظ رہیں” ، “ماسک پہنیں” لکھ کرموجودہ صورتحال میں سب کو محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں