ایک دوسرے کو غدار کہنے والے ایک ہوگئے۔!! مولانا سب سے اہم، اپوزیشن کی اصل تحریک کب چلے گی؟ مبشر لقمان نے خبر بریک کردی

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) ایک دوسرے کو غدار کہنے والے ایک ہو گئے، مولانا سب سے اہم،اپوزیشن کی تحریک کب چلے گی؟ مبشر لقمان کے اہم انکشافات کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو غدار کہنے والی جماعتیں آج ایک ہو چکی ہیں، ن لیگ اور پی پی سے مولانا فضل الرحمان زیادہ اہم ہیں اسکے باوجود کہ انکے پاس کوئی سیٹ نہیں، اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک چلانی ہے تو محرم کے بعد چلائے۔ مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر پرسن مریم خان نے سوال کیا کہ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کے حوالہ سے قانون سازی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، انکی کوشش ہے کہ حکومت کو بلیک میل کر سکیں اور نیب کے حوالہ سے شرائط منوا سکیں ،کیا اپوزیشن ملک کی سالمیت پر سیاست نہیں کر رہی، جس پرمبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بات یہ ہے کہ اپوزیشن اپنے بچاؤ کے لئے کر رہی ہے، انکو نیب سے بچنا ہے،نیب کو ختم کروانا ہے اور اگر یہ نہیں ہوتا تو انکی سیاست کو چھوڑیں انکی زندگیاں ختم ہیں ،اسوقت حکومت کے پاس نمبرز کم ہیں اسلئے وہ پریشرائز کر رہے ہیں۔ مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کل تک پی پی اور ن لیگ والے ایک دوسرے کو غدار کہتے تھے ، ن لیگ والے بے نظیر کو انڈیا کا ایجنٹ کہتے تھے وہ نواز شریف کو سیکورٹی رسک کہتے تھے،اب وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نوجوان قیادت کو آگے کروں گا، نوجوان قیادت کہہ رہی ہے کہ شہباز شریف لیڈ کریں گے، لوگوں کو نہیں نظر آ رہا یہ،وہ جو 12 سیکنڈ کا کلپ ہے، بلاول کا اور شہباز کا، وہ اپوزیشن کی مجبوریوں کو کھلم کھلا بولتا ہوا ایک نمونہ ہے۔ مریم خان نے سوال کیا کہ اسی حوالہ سے مولانا اور شہباز اور بلاول کی ملاقات ہوئی ہے، کہنا ہے کہ عید کے بعد اے پی سی ہو گی،جس پر مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ان میں سے مولانا فضل الرحمان سب سے زیادہ اہم آدمی ہیں میری نظر میں،حالانکہ ان کے پاس سیٹ نہیں نہ سینیٹ میں نہ اسمبلی میں، وہ دیوبندی طبقے میں مقبول رہنما ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں، اب عید کے فوری بعد محرم آ رہا ہے اور محرم میں اللہ کرے میں غلط ہوں اور امن و امان میں گزرے، مجھے یہ محرم بڑا ٹف لگ رہا ہے،اسکی وجہ یہ ہے کہ میرے خیال میں مولانا سے دوبارہ حکومت اور ادارے بھی رابطے کر رہے ہوں گے کہ لوگوں کو ٹھنڈا رکھا جائے، عید سے فوری بعد کا مطلب ہے محرم میں شروع ہونا اور وہ پھر کسی مذہبی چیز سے شروع ہو گا، اسکو انڈر مائنڈ کرنا کم ظرفی ہو گی، دعا کرنی چاہئے کہ محرم کے بعد ہی اپوزیشن کرے جو کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں