’’کاش ایسے کہہ دیتے۔۔‘‘ موٹر وے واقعہ پر شہباز شریف کا غیر ذمہ دارانہ بیان، فیصل قریشی میدان میں آگئے، کہیں کا نہ چھوڑا

کراچی (ہاٹ لائن نیوز) اداکار فیصل قریشی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان پر انہیں یہی بات سلیقے سے کہنے کا مشورہ دیا ہے۔ لاہورسیالکوٹ موٹروے پرخاتون سے بد فعلی کے واقعہ پرشہباز شریف نے اسمبلی اجلاس میں اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جوش خطابت کے دوران کہا تھا کہ “جس موٹر وے پر یہ حادثہ ہوا، یہ کہنا نامناسب نہیں ہو گا کہ یہ موٹربھی وے الحمد للہ میاں نواز شریف نے بنائی تھی”۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پرشہبازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ان کی جانب سے معافی مانگی گئی۔ اسی حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں اداکارفیصل قریشی نے لکھا کہ کاش شہباز شریف ایسے کہہ دیتے کہ “ہم نے موٹر وے اس لئے نہیں بنائی تھی کہ ظلم ہو ، ہم نے خوشحالی اور ترقی کے لئے بنائی تھی، ان ظالموں نے سیکورٹی کا انتظام نہ کرکے ہم سے یا موٹر وے سے نہیں، قوم سے انتقام لیا”۔ فیصل قریشی کے فالوورز نے اس ٹویٹ پر کیے جانے والے تبصروں میں ان کی بات کی تائید کی۔ واضح رہے کہ بدھ 9 ستمبرکولاہورسے گوجرانوالہ جانے والی خاتون کی گاڑی سے پٹرول ختم ہونے کے بعد امداد کی منتظرخاتون کو2 ملزمان نے گاڑی کے شیشے توڑکرزدوکوب کرتے ہوئے انہیں گن پوائنٹ پرکھیتوں میں لے جا کراجتماعی بد فعلی کا نشانہ بنایاتھا۔ خاتون کے ہمراہ ان کے بچے بھی تھے۔ملزمان جاتے ہوئے قیمتی سامان بھی چھین کر فرارہوگئے، جس میں ایک لاکھ نقدی، زیورات اورڈیبٹ کارڈ و دیگراہم اشیا شامل تھیں۔ دوسری جانب شہبازشریف نے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ سب کی طرح میں بھی اس بدقسمت واقعے پر دل گرفتہ ہوں، گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنی بات مناسب طریقے سے نہیں کہہ سکالیکن میری بات سے جو تاثرابھرامیرا وہ مطلب ہرگزنہیں تھا۔ مجھےامید ہے کہ حکومت سیالکوٹ موٹروے پرشہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں