حکومت سے مدد کی اپیل

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) اسٹیج اداکارہ آفرین خان کو شوہر عدیل بھٹی نے زد و کوب کا نشانہ بنا ڈالا، آفرین خان کا کہنا ہے کہ شوہر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا اور زد و کوب کرتا ہے۔ ان کی فیملی کو زد و کوب کیا اور بھائی کو بھی مارا گیا ،اعلیٰ حکام میری داد رسی کریں ۔ نامور سٹیج اداکارہ آفرین خان کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر عدیل بھٹی ان کے ساتھ زد و کوب کرتا اور انہیں مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے ۔ سٹیج اداکارہ آفرین خان کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر عدیل بھٹی ان پر زد و کوب کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اپنی فیملی اور شوبز کو چھوڑ دو۔ آفرین خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کو لے کر وہ ان دنوں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں کیونکہ ان کا شوہر انہیں مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ آفرین خان نے ہاتھ جوڑ کر اعلی حکام سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ ہونے والے ظلم کی داد رسی کی جائے اس سلسلے میں جب آفرین خان کے شوہر سے رابطہ کیا گیا تو ان سے رابطہ نہ ہو پایا ۔آفرین خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے میرے شوہر عدیل بھٹی نے مجھے اور بھائی کو زد و کوب کا نشانہ بنایا، میری 5 سالہ بیٹی اور ایک سالہ بھانجی پر بھی زد و کوب کیا۔ آفرین خان نے کہا ہے کہ عدیل بھٹی نے مجھے اور میری فیملی کو یرغمال بنائے رکھا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے بلینک چیک پر دستخط کروائے ہیں لہذا حکومت مجھے تحفظ فراہم کرے میں شدید مالی مشکلات سے دو چار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں