بریکنگ نیوز: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری۔۔۔ ملکی سیاست میں بھونچال پیدا کر دینے والی خبر

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے نیب نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ چکی ہے، ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود ہیں،عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کی ہے، اگر عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کی تو شہباز شریف کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ میاں شہباز شریف اور نیب کی گاڑیاں ایک ساتھ لاہور ہائی کورٹ کے باہر کھڑی ہیں، نیب نے گاڑی منگوا لی ہے جو شہباز شریف کی گاڑی کے ساتھ کھڑی کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو امید ہے میاں شہباز شریف بے قصور ہے بے گناہ ہے انھیں بد ترین بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،میاں شہباز شریف صاحب کی بیل اگر مسترد ہوتی ہے تو میاں صاحب خود کو قانون کے حوالے کر دے گے وہ قانون کا احترام کریں گے۔ شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی پہنچ چکی ہے۔ نیب نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت مستردکرنے کی استدعا کر دی، نیب نے عدالت میں کہا کہ شہباز شریف کیخلاف اسٹیٹ بینک سے شکایت موصول ہونے پرانکوائری کی، شہباز شریف نے 2008 سے 2018 تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں