بریکنگ نیوز: (ن) لیگ چھوڑنے کی خبریں۔!! میاں جلیل شرقپوری کی رات گئے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے ملاقات، شمولیت کے حوالے سے مؤقف سامنے آگیا

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیا، اعجاز چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پر میاں جلیل شرقپوری کے موقف کو سراہا، اس موقع اعجاز چوہدری کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ (ن) لیگ کے رکن پارلیمنٹ مفرور نواز شریف پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، نواز شریف کی تقر یر بھارت اور اسرئیل کو خوش کرنے کی کوشش تھی، سزا یافتہ اشتہاری مجرم کے بیان کو ملک کی غیور عوام نے مسترد کر دیا ہے، حکومت اور پوری اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ٹولہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ وزیرا عظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے، مودی فاشسٹ کی ریاستی غنڈہ گردی عالمی برادری کے سامنے عیاں کر دی ہے، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کے دہرے معیار کی نشان دہی کر دی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی عوام کے بنیادی سلب کررکھے ہیں، عالمی برادری بھارتی ریاست دہشتگردی کا فوری نوٹس لے اور مظالم کو رکوائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دنیا تحریک انصاف کی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی دنیا معترف ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی کامیابیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور لوٹ مار کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا، وزیراعظم عمران خان ہر بحران کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں