بریکنگ نیوز: گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا پاور شو۔۔!! مریم نواز نے کل کہاں جانے کا فیصلہ کرلیا؟ حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ کر دینے والی خبر

کراچی(ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کل کراچی پہنچیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کل 12 بجے کراچی پہنچیں گی، اور شہر قائد میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے دوسرے جلسے میں شرکت کریں گی۔ ذرایع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کراچی پہنچنے کے بعد مزار قائد پر حاضری بھی دیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کے خلاف اپنے پہلے جلسے کے ذریعے پاور شو کیا تھا۔ مریم نواز نے گوجرانوالہ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں سسلین مافیا کہا جا رہا تھا، اب پتا چلا کہ مافیا کیا ہوتا ہے؟ پہلے چیزیں غائب کرتے ہیں پھر قیمتیں بڑھا کر چیزیں واپس لے آتے ہیں، موجودہ حکومت کی کرپشن کی داستانیں سامنے آئیں گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ انھوں نے خطاب میں کہا تھا کہ وہ جلسے میں مہنگائی کے مارے عوام اور تاجروں کا مقدمہ لے کر آئی ہیں، انھوں نے کہا ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا وہ حال ہوتا ہے جو آج سب کا ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں