بریکنگ نیوز:کراچی میں بم دھماکہ ،شہادتوں کی اطلاعات

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بلاسٹ میں 3افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، بلاسٹ کی وجہ سے 4منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب بلاسٹ ہوا ، جس کی آواز دور تک سنی گئی ، اس بلاسٹ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ یہ بلاسٹ گلشن چورنگی کے قریب واقع ایک عمارت میں ہوا جس سے اس رہائشی عمارت کا ایک حصہ بھی گر گیا اور عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو زیادہ نقصان پہنچا ، اس کے ساتھ ساتھ بلاسٹ سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ،رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے بلاسٹ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، بلاسٹ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بس سٹاپ کے قریب بلاسٹ میں 6افراد زخمی ہوگئے تھے ، تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ہونے والے اس بلاسٹ کے نتیجے میں 3افراد زیادہ زخمی ہوئے جب کہ 3افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رکشوں میں ہسپتال منتقل کیا، قبل ازیں اس بلاسٹ کے بارے میں کہا گیا کہ یہ دکان میں ہونے والا سلنڈر دھماکہ تھا، تاہم بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی طرف سے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا تو اس میں تصدیق ہوئی کہ وہاں سے سلنڈر کا کوئی بھی ٹکڑ انہیں ملا،بلکہ یہ کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بس سٹاپ کے قریب بلاسٹ تھا ، جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں