شکر الحمد اللہ: عمران حکومت کی پالیسیاں کامیاب۔۔! پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ، تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز) ترکی کا وفد سرمایہ کاری کے لیے آج پاکستان پہنچے گا، سی اے اے نے ترکی کے طیارے کو اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہونے لگی، ترکی کا وفد سرمایہ کاری کے حوالے سے آج پاکستان کے دورے پر پہنچے گا۔ سول ایوی ایشن نے ترک طیارے کو اسلام آبادلینڈنگ کی اجازت دے دی اورطیارے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، ترک طیارےکووزارت اوورسیزکی درخواست پراجازت دی گئی۔ ترکی کا وفد دورے کے دوران وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کرے گا۔ خیال رہے ترکی کا وفد وزارت اوورسیز پاکستانیز کی دعوت پر دورہ کر رہا ہے۔ یاد رہے رواں سال فروری میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان سے تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کی ہر ممکن مدد کےلئے تیار ہیں ، میں اور عمران خان اکنامک اسٹریٹجی فریم ورک کا تاریخی معاہدہ کرنے جارہے ہیں، ترک سرمایہ کار پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی رکھتے ہیں۔ بعد ازاں وفاقی وزیر علی زیدی نے ترک کمپنیوں کو کراچی اور گوادر میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ترک جہازوں پر پاکستانی سی فیئرز کی تعیناتی کی پیشکش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں