مزے تے ماہیا ہن آؤن گے۔۔! مریم نواز نے ٹائیگر فورس کے مقابلے میں کس نام سے نوجوان کارکنوں کی فورس بنانے کا اعلان کردیا؟ یہ فورس کیا کام کرے گی؟ بڑی خبر

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی رہنمائوں ، عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کیساتھ رابطوں کو بڑھاتے ہوئے ملاقاتوں کا شیڈول ترتیب دے دیا۔ ‘‘شیرجوان’’ کے نام سے فورس کی تشکیل کیلئے کوئٹہ جلسہ کے بعد مختلف یونیورسٹیوں ، کالجز اورپیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات سے ملاقاتیں کریں گی۔ مریم نواز وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرراجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں رائیونڈ میں ظہرانہ بھی دیں گی جس میں دونوں اطراف کے خاندان کے افراد شریک ہونگے ۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز پڑھے لکھے نوجوانوں کومسلم لیگ ن میں شامل کرنے کیلئے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں شیرجوان فورس میں شمولیت کی دعوت دیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں