بریکنگ نیوز: صبر کا پھل میٹھا۔!! چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو وفاق میں نیا عہدہ سونپ دیا گیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا، جس کے بعد شہریارآفریدی کو وفاقی وزیر کے برابر مراعات ملیں گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی کو وفاقی وزیرکادرجہ دے دیا گیا ، وزیراعظم نے شہریارآفریدی کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کی منظوری دی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے رواں سال ستمبر میں شہریار آفریدی سے وزارت سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس لےلیا گیا تھا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد شہریار آفریدی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا جب کہ شہریارآفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ 13 مئی کو شہریار آفریدی پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ وفاقی حکومت نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی کشمیر کمیٹی کو فعال بنانے کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا۔ شہریار آفریدی وزیر مملکت کے طور پر چیئرمین برائے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ انہیں دنیا بھر میں کشمیر کاز کے حوالے سے سفارت کاری کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے وفاقی وزیر کا عہدہ سونپا جارہا ہے۔ نئے عہدے کا تعین وزیرِاعظم کی ہدایات پر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہریار خان آفریدی وزیر مملکت برائے داخلہ اور وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ (سیفران) بھی رہ چکے ہیں۔ ان سے دونوں قلمدان واپس لینے کے بعد چیئرمین کشمیر کمیٹی بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں