12 کروڑ کی گاڑی خریدنا شہری کو مہنگا پڑ گیا ، جب رجسٹریشن کروانے ایکسائز کے دفتر گیا تو کیا واقعہ پیش آیا ؟ لاہورسے ناقابل یقین خبر

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) لاہور کے رہائشی ایک شہری کو اپنی خواہش کی تکمیل مہنگی پڑ گئی،اس کے لئے اس کی درآمد شدہ بارہ کروڑ روپے مالیت کی گاڑی درد سر بن گئی جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے مذکورہ قیمتی گاڑی کی رجسٹریشن کرنے سے انکار کردیا ہے گاڑی کے مالک کا کہنا ہے،کہ اس نے اپنی گاڑی بیرون ملک سے درآمد کی تھی۔ لاہور پہنچنے پر گاڑی کے مالک نے 38 لاکھ روپے کی کسٹم ڈیوٹی بھی ادا کی جبکہ دیگر ٹیکسز کی مد میں کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں بھی جمع کروائے اور اب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اس کی گاڑی رجسٹرڈ نہیں کر رہا ،اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ ہماری مجبوری ہے کہ اس کے سسٹم میں صرف 10 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی رجسٹرڈ کرنے کی گنجائش ہے اور آخری مرتبہ ساڑھے 9 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی رجسٹرڈ کی گئی تھی جبکہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے کئی دنوں سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے دفاتر کے دھکے کھا رہا ہوں مگر میری ابھی تک نہیں سنی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں