بریکنگ نیوز: جعلی خادم اعلیٰ کا بچنا ناممکن ۔۔۔ نیب نے شہباز شریف کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ڈھونڈ نکالے

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف ناقابلِ تردید ثبوت مل گئے ہیں۔ایک انٹرویومیں قائد حزب اختلاف کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ لندن سے شہباز شریف کو واپس نہیں آنا تھا مگر کرونا کی وجہ سے وہ وطن واپس آگئے، ہمیں شہبازشریف کیخلاف ایسے شواہد اورثبوت حکومت کو مل گئے ہیں کہ اب کچھ بھی ہو جائے وہ بچ نہیں سکے گا، 300 ارب روپے سے زائد رقم کی ہیرا پھیری کے یہ تمام ثبوت دستاویزات کی شکل میں ہمارے پاس موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ ہماری کوشش ہے ایسا ملک بنائیں جو قرض لینے کے بجائےغریب ممالک کو مدد فراہم کرے، کوشش کررہے ہیں پناہ گاہیں بنائیں تاکہ مزدوروں کو فراہم کی جاسکے اور مزدو رہائش کی رقم بچا کر اہل خانہ کو بھیج دیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےہم غریبوں کیلئے ہیلتھ کارڈ سہولت لائے تاکہ شہریوں کا مفت علاج ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں