31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائے گا ۔۔۔۔ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی پیشگوئی کردی گئی

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، پاکستان کی سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ ہوسکتی ہے،پہلے ہی بتا رہا ہوں 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا 90 فیصد قوم پاک فوج سے پیار کرتی ہے، 10 فیصد لوگ مایوس، شکست خوردہ اور ناکام ہیں، شکست خوردہ لوگوں کی اولادیں غیر ملکی شہریت اور خود اقاموں پر ہیں۔ انہوں نے کہا ٹی ٹی پی کے پاس بھارتی پیسہ ہے وہ سرگرم ہوچکی، ٹیررزم کو روکنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا جلسوں سے حکومتیں جاتی تو پی ٹی آئی نے 126 دن دھرنا دیا، عمران خان مشاورت کیلئے تیارہیں مگر این آر او پر بات نہیں کریں گے، سیاستدان ہر وقت انتخابات کیلئے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، یہ جمہوریت کی کامیابی ہے، عمران خان کی پوری کوشش ہے نواز شریف کو واپس لایا جائے، میرے دوست شہباز شریف کیخلاف کیسز سنجیدہ ہیں، ن لیگ فرنٹ فٹ پر آگئی ہے،انہوں نے پیپلزپارٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ لینا پیپلز پارٹی وقت آنے پر پی ڈی ایم کے فیصلے قبول نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں