مریم نواز نے اپنی دادی بیگم شمیم اختر کا یادگار ویڈیو پیغام شیئر کردیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے گزشتہ روز انتقال کر جانے والی دادی بیگم شمیم اختر کا یادگار ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔مریم نواز نے اپنی ٹوئٹر پروفائل میں لیگی کارکن کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ایکویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں بیگم شمیم اختر کو یہ کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ’ان لوگوں نے جن لوگوں نے مجھے پریشانکر دیا اپنے بچوں کی وجہ سے چاہے مجھے تکلیف بھی ہے میں اپنے بچوں کے ساتھ جاؤں گی۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف جب مریم کے ساتھ جیل جانے آ رہے تھے تو والدہ زخمی دل لیے ساتھ جانے کے لیے بضد تھیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن میں انتقال کرگئی تھیں، رہنما (ن) لیگ عطاء اللہ تارڑ نے نواز شریف کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی۔نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی عمر تقریبا 90 سال تھی جبکہ ان کے خاوند میاں محمد شریف کا 2004ء میں جدہ میں انتقال ہوا تھا۔نواز شریف کی والدہ شدید علالت کے باوجود فروری میں لندن روانہ ہوئی تھیں، ڈاکٹروں نے انہیں طویل سفر سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے پاس جانے کا کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں