پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شریف خان بلیدی قتل

جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شریف خان بلیدی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پی ٹی آئی رہنما شریف خان بلیدی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں جعفر آباد بلیدی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

شریف خان بلیدی کی نماز جنازہ میں قبائلی سردار ، پی ٹی آئی کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔

قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے رہنما و وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریف خان بلیدی ان کے چھوٹے بھائیوں کی طرح تھے اور انہوں 2013 کا الیکشن ساتھ لڑا تھا۔

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شریف کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں