پی آئی اے کی رضاکارانہ اسکیم منظوری کیلیے آج وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی

قومی انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم آج وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے منصوبے کے لیے وفاقی حکومت سے 12 ارب روپے سے زائد رقم مانگ لی ہے۔

منصوبے کے مطابق 2500 سے 3 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی پیشکش کی جائے گی۔

پی آئی اے انتطامیہ کا کہنا ہےکہ کسی ملازم کو زبردستی نہیں نکالا جا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں