نارنگ منڈی(شاہد یوسف)مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ نارنگ منڈی کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا

نارنگ منڈی(شاہد یوسف)مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ نارنگ منڈی کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا جسمیں مختلف کالجز تنظیموں کے طلباء نے شرکت کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ نارنگ کے صدر نعمان بھٹی سینئر نائب صدر علی حمزہ حفیظ جنرل سیکرٹری شعیب بھٹی ڈپٹی جنرل سکریٹری شرجیل بھٹی ثاقب علی محمد ابوہریرہ اور عثمان حیدر نے کہا آپ سرکار ﷺ کی شان میں ذرہ برابر گستاخی ناقابل برداشت ہے نوجوان کٹ تو سکتے ہیں مگر اپ کی ناموس پر آنچ نہیں آنے دیں گے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پرفرانس سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کی جائے اور اس کے سفیر کو غلطی گستاخی کا ازالہ ہونے تک ملک پاکستان چھوڑنے کا حکم صادر فرمایا جائے ریلی میں ڈگری کالج نارنگ کے طلباء سمیت سینکڑوں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی گورنمنٹ ڈگری کالج سے شروع ہو کر مقامی ریلوے اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں