کراچی میں سردی کی لہر سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سردی کی لہر آئندہ مزید 3 روز جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی ہے اور شہر میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ معمول سے تیز ہوائیں بلوچستان کے شمال مشرقی سمت سے چل رہی ہیں، تندوتیز ہواؤں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سلسلے کے ختم ہونے کے باعث پیدا ہونے والی سردی کی لہر آئندہ مزید 3 روز جاری رہ سکتی ہے جب کہ آج رات کا درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں