سردی آنہیں رہی سردی آگئی ہے کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا شدیدسردی کی لپیٹ میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کیا صورتحال رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش سے خشکی ختم اور سردی میں اضافہ ہو گیا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا شدیدسردی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ساہیوال اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ چند میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔ فیصل آباد روڈ اور جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں