نواز شریف لوٹی ہوئی رقم واپس کرکے سیاست چھوڑ دیں: ناراض رکن (ن) لیگ

شرقپور: مسلم لیگ (ن) کے ناراض ممبر صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ نواز شریف لوٹی ہوئی رقم واپس کرکے سیاست چھوڑ دیں۔

شرقپور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ نواز شریف مستقل طور پر پاکستان چھوڑ کرلندن میں رہیں اور دیگر سینئر پارٹی رہنماؤں کو آگے آنے کا موقع دیں۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے نواز شریف کو بیرون ملک بھجوایا تھا وہ انہیں اب واپس بھی لائیں۔

جلیل شرقپوری کا کہنا تھا حکومت لندن براڈ شیٹ کیس کو ری اوپن کرے اس کیس سے نواز شریف کی چوری سامنے آئے گی جب کہ شہباز شریف کی لندن میں اربوں روپے کی پراپرٹی کو بھی میں جانتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اداروں کے خلاف چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ مولانا فضل الرحمان کو امریکا بلوا کر ان کی خدمات حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں