پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2123 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39450 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2123 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 55 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10772 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 8824 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33102 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2973 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 464950 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 228949 ہوگئی ہے جب کہ 3730 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 146525 ہے اور 4323 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18467 اور ہلاکتیں 188 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 62018 اور 1748 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8521 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 235 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4882 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 39462 ہے اور اب تک 447 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں