شاہد خاقان، شہباز اور مریم کیلیے نواز شریف کا اہم پیغام لیکر وطن واپس پہنچ گئے

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکری رہنما شاہد خاقان عباسی مسلم لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن سے براستہ دبئی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے۔

شاہد خاقان عباسی نے امریکا سے واپسی پر 5 روز لندن میں قیام کیا اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی شہباز شریف اور مریم نواز کے لیے نواز شریف کا اہم پیغام بھی لا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی سینیٹ الیکشن اور پی ڈی ایم تحریک کی حکمت عملی کے متعلق مریم نواز اور شہباز شریف کے لیے نواز شریف کا پیغام بھی لائے ہیں، وہ رواں ہفتے یہ پیغام دونوں رہنماؤں کو پہنچا ئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں