’پی ڈی ایم کو پنڈی والے چائے پلائیں گے، ہم اسلام آباد میں حلوہ دیں گے‘

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معان خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو راولپنڈی والے چائے پلائیں گے جب کہ اسلام آباد والے کشمش والا حلوہ اور پنجاب والے لسی پلائیں گے تاکہ انہیں معلوم ہو کہ لسی سردیوں میں کیا اثر کرتی ہے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم کے دورے پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے زرعی اصلاحات کی منظوری دی ہے جب کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بہتر کارکردگی پر تھپکی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ٹولے پر مایوسی کی دھند چھائی ہوئی ہے، پنجاب حکومت کا مشورہ ہے کہ ٹھنڈے موسم میں سب گھر بیٹھیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز کے تحفظات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت معیشت کے فیصلے زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر کر رہی ہے، مریم نواز مشہور زمانہ قطری خط کی طرح حقائق سے ناواقف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /var/www/html/hotlinenews/wp-content/themes/upress/upaper/functions.php on line 297

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /var/www/html/hotlinenews/wp-content/themes/upress/upaper/functions.php on line 299

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /var/www/html/hotlinenews/wp-content/themes/upress/upaper/functions.php on line 301

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /var/www/html/hotlinenews/wp-content/themes/upress/upaper/functions.php on line 303

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /var/www/html/hotlinenews/wp-content/themes/upress/upaper/functions.php on line 305