’پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل ستمبر سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے‘

Spread the love

لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہےکہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے تمام تر مراحل ستمبر سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔

صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہوں گے، صوبے میں ولیج کونسل کی تعداد 25 ہزار سے کم کر کے 8ہزار کر دی گئی ہے۔