منال خان کی احسن محسن سے اشاروں کنایوں میں محبت کی تصدیق

Spread the love

کراچی: اداکارہ و ماڈل منال خان نے اس باراحسن محسن سے اشاروں کنایوں میں محبت کی تصدیق کرہی دی۔

اداکارہ منال خان اوردوست اداکاراحسن محسن کی گہری دوستی کے بارے میں سب کو ہی معلوم ہے تاہم دونوں کی جانب سے کبھی اس پر لب کشائی نہیں کی گئی۔

اس بار اداکارہ نے انسٹاگرام پر احسن محسن کے ساتھ 14 فروری ویلنٹائن ڈے پر ایک تصویر شیئر کی۔ اور پوسٹ پراشاروں کنایوں میں محبت کی تصدیق بھی کردی۔
مداحوں کی جانب سے تصویرکی خوب تعریف کی گئی جب کہ کچھ مداحوں نے انہیں باقاعدہ مبارک باد بھی دی۔

اس سے قبل بھی منال خان اوراداکاراحسن محسن کی مختلف تصاویرپرمداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جاتے رہے ہیں۔