گھوٹکی: چراغ سے آتشزدگی، 4 بچے جھلس کر جاں بحق

گھوٹکی میں چراغ کے باعث کمرے میں آگ لگنے سے4 بچے جھلس کر جاں بحق اور ماں زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں واحد بخش میں پیش آیا جہاں کمرے میں چراغ سے لگنے والی آگ سے چار بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں شدید زخمی ہو گئی۔
زخمی خاتون کو تحصیل اسپتال ڈہرکی منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں