سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے کے خلاف نوٹس پر سماعت آج ہوگی

فیض آباد دھرنا کے خلاف نوٹس پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی۔

سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے وکلاء کے تاخیر سے آنے پر فیض آباد دھرنے کا نوٹس لیا تھا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے حساس اداروں کے افسران کو پیش ہونے اور جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال ہے کہ آئین میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لبیک کی جانب سے 22 روز تک دھرنا دیا گیا۔

مظاہرین کے مطالبے پر وزیر قانون کے استعفے اور حکومت سے معاہدے کے بعد فیض آباد دھرنا ختم کردیا گیا تھا تاہم لاہور میں اب بھی دھرنا جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں