وزیر اعلیٰ کا خصوصی افرادکوسرکاری ملازمتیں دینے کاحکم

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا خصوصی افرادکوسرکاری ملازمتیں دینے کاحکم

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھی ثقافت کا دن خصوصی افراد کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس میں منایا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں مدعو کیا، وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد میں سندھی ثقافت کی پہچان ٹوپی اجرک بطور تحائف بھی تقسیم کی۔
تقریب میں مہمانوں کو مٹھائی اور دیگر اشیا پیش کی گئیں، وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد کو جلد سرکاری ملازمتیں دینے کے لیے متعلقہ حکام کو کام تیزکرنے کے احکام دیے، اس موقع پر خصوصی افراد نے جیے بھٹو، جیے مراد علی شاہ اور سندھی ثقافت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں