وزیراعظم ہاؤس میں ان لوگوں کو نشے میں جھومتے ادھر ادھر ٹہلتے میں نے خود دیکھا ہے ۔۔۔۔ ایک انکشاف نے پوری قوم کو حیران کر ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) آئے روز سیاسی حلقوں سے ایسے دعوے سامنے آتے ہیں جو کہ عوامی توجہ کا مرکز بنتے ہیں اور ساتھ ہی نیا پنڈو را باکس بھی کھول دیتے ہیں جیسا کہ کچھ دن پہلے سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے ایک سابق صوبائی رکن اسمبلی کے بارے میں کیا

تاہم آج سینئر صحافی ” رائے ثاقب کھرل “ نے ہوش اڑا دینے والا دعویٰ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ” رائے ثاقب کھرل ‘ ‘ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کے سٹاف ممبر وزیراعظم ہاﺅس میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر نیم برہنہ حالت میں گھوم رہے تھے کہ انہیں وزیراعظم کے سٹاف ممبر نے پکڑ لیا اور تھپڑ مارتے ہوئے وزیراعظم ہاﺅس سے نکال دیا ۔ سینئر صحافی کا کہناتھا کہ ” بڑے صاحب بھی حالت غیر میں ہی تھے ۔“سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں نام لینے سے گریز کیاہے تاہم اس پر سوشل میڈیا پر لمبی چوڑی بحث ضرور شروع ہو گئی ہے اور صارفین نام جاننے کیلئے صحافی سے بار بار درخواست کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں