ad khawaja

گٹکے کی فروخت کی روک تھام میں ناکامی،” آئی جی سندھ کا نوٹس

کراچی (ہاٹ لائن) گٹکے کی فروخت بند کرانے میں پولیس کی مبینہ ناکامی کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سخت نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے زونل ڈی آئی جیز سے گٹکے کی فروخت اور تیاری کی روک تھام کے حوالے سے تمام تھانہ جات کی کارکردگی رپورٹ کی تفصیلات فوری طور پر طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ ایسے کاروبار سے وابستہ عناصر کے خلاف کریک ڈئوان کو مذید تیز کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ باالخصوص تھانہ ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں تمام کریانہ اسٹورز ودیگر کو باقاعدہ پابند کرائیں کہ وہ کسی بھی صورت گٹکا وغیرہ اور اس سے ملتی جلتی اشیاءکو فروخت کے لئے نہ رکھیں جبکہ دوسری جانب باقاعدہ نشاندہی کے تحت ایسے کارخانوں، گوداموں پر کامیاب چھاپہ مارکاروائیوں کو یقینی بنایا جائے.
انہوں نے مذید کہا کہ پولیس کاروائیوں میں کسی بھی قسم کی جانبداری و رعایت یا غفلت ناقابل برداشت ہوگی اور مرتکب ٹھرائے جانیوالے افسران اور جوانوں کے خلاف سخت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں