وزیر اعظم عمران خان کی سیلری سلپ منظر عام پر آگئی ، ماہانہ کتنی تنخواہ وصول کرتے ہیں ؟ تفصیلات جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پہلی دفعہ سیلری سلپ منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق عمران خان ایک لاکھ 96 ہزار ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں جوکہ ایک عام وزیر سے بھی کم ہے ایک عام وفای وزیر کی تنخواہ بھی اڑھائی لاکھ روپے مقرر ہے ،

اس کےعلاوہ عمران خان کے زیر استعمال کوئی سرکاری دفتر ہےاور نہ ہی کوئی سرکاری رہائش گاہ اور اس کے علاو ہ میننس کے اخراجات بھی خود ادا کرتے ہیں ان کی اس ایک لاکھ 7 ہزار تنخواہ پر 4595 روپے ٹیکس کی کٹوتی بھی کی جاتی ہے۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے جس کے تحت برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے جبکہ 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا آج سے جاری ہو سکے گا۔وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کی تھی جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ برطانوی شہری اب 350 پاونڈ کی بجائے صرف 8 ڈالر دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔فواد چودھری نے بتایا تھا کہ امریکی صحافیوں کے لیے پاکستانی ویزا کی مدت بڑھا رہے ہیں، امید ہے امریکہ بھی پاکستانی صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دے گا۔ کہ برطانوی شہری اب 350 پاونڈ کی بجائے صرف 8 ڈالر دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔فواد چودھری نے بتایا تھا کہ امریکی صحافیوں کے لیے پاکستانی ویزا کی مدت بڑھا رہے ہیں، امید ہے امریکہ بھی پاکستانی صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں