میاں صاحب : اپنے دشمنوں کی تعداد میں اضافہ نہ کرو اور اگر بچت چاہتے ہو تو یہ کام کرو ۔۔۔۔۔ چکری کے چوہدری نے مفت مشورہ دے دیا

چیری دھمیال(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے حریفوں میں اضافہ مت کریں۔اپنے حلقہ انتخاب چکری میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ

وہ اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں، کسی ایک جنرل سے اختلاف ہے تو پوری فوج سے دشمنی مت کریں، عدلیہ کو بھی برا بھلا کہا گیا، آج اسی عدلیہ نے آپ کو ریلیف دیا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نظریاتی مسلم لیگی ہوں، میں نے اس جماعت کی ایک ایک اینٹ رکھی، مجھے بڑی بڑی پیشکشیں ہوئیں لیکن میں نے کبھی اپنے ضمیر اور خمیر کا سودا نہیں کیا۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، حکومت روزانہ کی بنیاد پر 3 ارب کا قرض لے کر ملک چلا رہی ہے، حکومت نے ضلع کونسل ختم کردی، ہم عدالت میں جائیں گے اس نظام کو بحال کریں گے۔ حکومت کا نیا بلدیاتی نظام انتہائی ناقص ہے، موجودہ حکومت کبھی بھی بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی۔دوسری جانب خبر یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں آغا خان ہسپتال سے آنے والے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ اور اب تک کئے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا ، جبکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ عارضہ قلب نواز شریف کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، اگر اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کرنا پڑ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ضمانت پر رہائی ملنے کے بعدچھٹی شریف میڈیکل سٹی آئے جہاں آغا خان ہسپتال کراچی سے آنے والے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کے اب تک کے ٹیسٹوں کی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا اور ان کے معالجین سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں