پنجاب میں بڑی تبدیلوں کی خبر ۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بالاخر بول پڑے ، بڑا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کی بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ کی گئی جس پر اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا موقف بھی آگیا اور کہا ہے کہ جو کام کرے گا، وہی رہی گا، جو کام نہیں کرے گا، وہ ہمارے ساتھ نہیں رہے گا، سیاسی قیادت کا کام فیصلے کرنا اور بیوروکریسی کا کام عمل درآمد ہے ، انتظامی

طورپر تقرروتبادلے معمول کا کام ہے ، یہ سلسلہ چلتا رہتاہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ افسران کی وفاداری افراد کی بجائے ریاست اور اداروں کیساتھ ہونی چاہیے ۔ بیوروکریٹ چالیس سال سے کام کررہے ہیں، ریاستی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے گااورآئین کے مطابق کام کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اچھے افسر فیلڈ میں کام کریں گے، کابینہ اچھا کام کررہی ہے ، افواہوں پر کان نہ دھریں، کابینہ کارکردگی پر نظرہے ۔ ترجمان شہبازگل کو اختیارات کے معاملے پر سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ یا تو خود انسپکشن کرے، اپنے کسی وزیر، ترجمان یا بیوروکریسی سے کروائے ، اس کی مرضی ہے ۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ فضیل اصغر کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں جبکہ نسیم صادق کو سیکرٹری خوراک تعینات کر دیا گیا، سیکریٹری خوراک شوکت علی کو تبدیل کرکے سیکریٹری زراعت لگادیا ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے جاری اعلامیہ کے مطابق حامد یعقوب شیخ کی جگہ ڈاکٹر راحیل صدیقی کو سیکریٹری خزانہ لگایا گیا ہے جو اس سے قبل سیکریٹری وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،جبکہ ڈاکٹر راحیل صدیقی سیکرٹری ٹو سی ایم خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ سیکریٹری آبپاشی سید علی مرتضیٰ کو تبدیل کرکے انہیں ایڈیشنل سیکریٹری ہوم تعینات کیا ہے۔پنجاب حکومت نے شعیب اختر کو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کا اضافی چارج دیدیا ہے جبکہ نبیل احمد اعوان کو سیکریٹری ایکسائز تعینات کردیا ہے۔سیکریٹری زراعت واصف خورشید کو سیکریٹری ٹرانسپورٹ جبکہ احمد جاوید قاضی کو سیکریٹری آب پاشی تعینات کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے سیکریٹری سروسز احمد رضا سرور کی خدمات وفاق کے سپرد کردی ہیں۔سید علی مرتضی سیکرٹری آبپاشی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا ، سابق سیکرٹری خوراک شوکت علی کو تبدیل سیکرٹری زراعت لگا دیا گیا،بابر شفیع سیکرٹری ٹرانسپورٹ، او ایس ڈی عبداللہ خان سنبل سیکرٹری سروسز تعینات کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں