شہباز شریف بائے بائے : حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا، نیا نام سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تبدیلی کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے،آئندہ ہفتے ن لیگی رکن اسمبلی رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنا دیا جائے گا، شہبازشریف کے استعفے کے بعدنئے چیئرمین کا انتخاب باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تبدیلی کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔رکن اسمبلی رانا تنویر کا نام پہلے بھی اسپیکر کوبھیجا گیا تھا۔ لیکن حکومتی رہنماؤں نے رانا تنویر کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی واضح کہا تھا کہ ہم اس فیصلے پر مشاورت کے بعد ہی کوئی بتائیں گے کہ ہم رانا تنویر کی حمایت کریں گے یا نہیں۔تاہم اب حکومت نے بھی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تبدیلی کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔حکومت نے رانا تنویر کے نام پراتفاق بھی کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کا استعفیٰ آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا۔آئندہ ہفتے ن لیگی رکن اسمبلی رانا تنویر کو چیئرمین پبلک کمیٹی بنا دیا جائے گا۔نئے چیئرمین کا انتخاب باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ واضح رہے ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف علاج و معالجے کیلئے لندن گئے ہوئے ہیں۔انہوں نے صحت خرابی کے باعث پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ،پارلیمانی لیڈر کیلئے خواجہ آصف اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے رانا تنویر کو نامزد کیا۔دونوں رہنماؤں کی نامزدگی سے شہباز شریف پر سوالات اٹھے کہ وہ احتساب کے ڈر سے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔وفاقی وزریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف اب واپس نہیں آئیں گے ، وہ ڈیل کے تحت بیرون ملک گئے ہیں۔بہت جلد نوازشریف بھی بیرون ملک چلے جائیں گے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ان تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد وطن واپس آجائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ان کے کچھ میڈیکل ٹیسٹ چل رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ بجٹ اجلاس میں موجود ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں