تبدیلی آئی رے : حکومتِ پنجاب ای روزگار پروگرام کے تحت بیروزگار نوجواںوں نے اب تک کتنی کمائی کر لی؟ شاندار انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کے ای روزگار پروگرام سے 9ہزار بیروزگار نوجوانوں نے 10کروڑ کما لئے، نئے مرحلے کیلئے منتخب شدہ نوجوانوں کی تربیت کا آغاز اگلے ماہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب آئی ٹی بورڈ اور یوتھ افیئرز‘ سپورٹس‘ آرکیالوجی اور ٹورازم کے مشترکہ ”ای روزگار پروگرام“ کے

ذریعے تربیت لیکر آن لائن کام کر نے والے 9ہزار بے روزگار نوجوان دس کروڑ روپے سے زائد کا زرمبادلہ کما چکے ہیں جبکہ ای روزگار پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے 35برس کی عمر تک کے بیروزگار نوجوانوں کی 13ہزار درخواستیں موصول ہو ئی ہیں جس کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم 26ای روزگار سنٹرز میں منتخب نوجوانوں کو تین ماہ کیلئے تکنیکی اور غیر تکنیکی شعبوں میں فری لانسنگ کی مفت تربیت دی جائیگی تاکہ وہ گھر بیٹھے انٹرنیٹ پر کام کر کے معقول آمدنی کما سکیں۔26میں سے 4سنٹرز خواتین کیلئے وقف ہیں۔ پروگرام کی ابتدا سے اب تک کل 90ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ نئے مرحلے کیلئے منتخب شدہ نوجوانوں کی تربیت کا آغاز اگلے ماہ ہو گا۔دوسری جانب پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز‘ سپورٹس ‘ آرکیالوجی اور ٹورازم کا مشترکہ ای روزگار پروگرام بیروزگاری کی شرح کم کرنے اور غیرملکی زرمبادلہ لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے گزشتہ روز لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین میں قائم ای روزگار سنٹر کے اچانک دورے کے دوران طالبات سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا بہت جلد پنجاب کے دیگر شہروں میں مزید ای روزگار سنٹر کھولے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ بیروزگار مرد و خواتین انٹرنیٹ پر کام کر کے پیسے کما سکیں۔ اظفر منظور نے یقین دلایا کہ ای روزگار پروگرام میں داخلے کیلئے عمر اور تعلیم کی حد میں نرمی کرنے پر سنجیدگی سے غور جاری ہے۔ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف نے بتایا کہ ای روزگار پروگرام سے اب تک قریباً نو ہزارطلبا تربیت حاصل کر کے پونے نو کروڑ روپے کما چکے ہیں۔پنجاب بھر میں کل 25ای روزگار سنٹرز فعال ہیں جن میں سے پانچ خواتین کیلئے مخصوص ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں