بریکنگ نیوز: آصف زرداری کے بعد حمزہ شہباز کی بھی ضمانت مسترد، نیب نے حراست میں لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے انہیں عدالت سے حراست میں لے لیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس

کی سماعت کے سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے باہر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، حمزہ شہباز عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت پہنچے تو کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور نعرے بازی کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت کی تو نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے مؤقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، حمزہ اور ان کی فیملی نے منی لانڈرنگ کی۔عدالت نے نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی۔دورانِ سماعت نیب کی ایک ٹیم عدالت میں موجود تھی جس نے ضمانت مسترد ہونے پر لیگی رہنما کو حراست میں لے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں