وزیراعظم غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت یکم جولائی سے مستحق افراد کو کیا کچھ دیا جا ئے گا ؟ مکمل شیڈول سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم غربت مٹاؤ اور گھریلو سطح پر خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پنجاب بھر میں ”مرغی پال پروگرام“ اور دودھ دینے والے مویشی ”گائے، بکریاں پال پروگرام“ نئے مالی سال کے آغاز یکم جولائی سے شروع ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مرغی پال پروگرام کے سلسلہ میں

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کو جانوروں اور مرغیوں کی افزائش کی ہدایات جاری کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پروگرام کے تحت شہریوں اور دیہاتیوں کو 1000روپے میں 5 مرغیاں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا۔یہ مرغیاں مصری اور سیل کراسنگ ہوں گی، نئے مالی سال سے صوبہ کیلئے پہلے مرحلے میں15 لاکھ مرغیاں تیار کی جائیں گی، یہ مرغیاں 900 گرام کی ہوں گی اور ایک ماہ بعد انڈے دینے لگیں گی، ہر مرغی سالانہ 250 سے زائد انڈے دے گی۔جولائی کے اواخر یا اگست میں ان مرغیوں کا اجرا شروع کر دیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں